یہ زندگی بھی کتنی عجیب ہے…

یہ زندگی بھی کتنی عجیب ہے…

 کبھی میں سوچتا ہوں… کہ اپنا کون ہے یہاں؟


مجھے یقین ہے… کہ کوئی نہیں ہے اپنا…
 ہر انسان خود اپنے لئے جی رہا ہے… سنا بھی ہے اور پڑھا بھی ہے… کہ روز قیامت نفسہ نفسی کا عالم ہوگا… لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ آج ہی قیامت کا دن ہے… نفسہ نفسی ہی چل رہی ہے… ہر ایک کو صرف اپنی سوجی ہے… کسی دوسرے کی کوئی پرواہ ہی نہیں… چاہے ماں باپ ہوں… بہن بھائی ہوں… بیوی ہو یا اولاد ہو… اور چاہے دوست ہی ہوں… ایک وقت تک تو ساتھ ہونگے… لیکن وقت ضرورت انہیں اپنے ساتھ کھڑا کم ہی پاینگے…

خوشی میں تو سب شامل ہونگے… لیکن غم یا تنہائی میں شاید ہی کوئی ساتھ دے…

ان میں میں بھی شامل ہوں اور آپ بھی…

About عمران اقبال

میں آدمی عام سا۔۔۔ اک قصہ نا تمام سا۔۔۔ نہ لہجہ بے مثال سا۔۔۔ نہ بات میں کمال سا۔۔۔ ہوں دیکھنے میں عام سا۔۔۔ اداسیوں کی شام سا۔۔۔ جیسے اک راز سا۔۔۔ خود سے بے نیاز سا۔۔۔ نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے۔۔۔ نہ شہرتوں کا خبط سا۔۔۔ رانجھا، نا قیس ہوں انشا، نا فیض ہوں۔۔۔ میں پیکر اخلاص ہوں۔۔۔ وفا، دعا اور آس ہوں۔۔۔ میں شخص خود شناس ہوں۔۔۔ اب تم ہی کرو فیصلہ۔۔۔ میں آدمی ہوں عام سا۔۔۔ یا پھر بہت ہی “خاص” ہوں۔۔۔ عمران اقبال کی تمام پوسٹیں دیکھیں

تبصرہ کریں