سلمان تاثیر اور ملک ممتاز

جناب عالی۔۔۔ میری ذاتی رائے ہی سمجھیے گا۔۔۔ او ر کوئی ایشو مت بنایے گا۔۔۔ بڑی مہربانی ہوگی سب کی۔۔۔

میری رائے سلمان تاثیر صاحب کے بارے میں اچھی نہیں ہے۔۔۔ ان کے بارے میں‌کافی گندا سن چکا ہو ں لوگوں کی زبانی۔۔۔ لیکن۔۔۔ جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں اس نے (نعوذباللہ) رسول اللہ ً کی شان میں گستاخی نہیں کی بلکہ اس نے یہ کہا تھا کہ”توہین رسالت” کے قانون پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔۔۔ اور جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اس بات سے وہ یہ ہے کہ گواہوں کو بھی شامل تفتیش ہونا چاہیے اس طرح کے کیسوں میں۔۔۔
اب آج کل جیسا معاشرہ پاکستان میں پنپ رہا ہے۔۔۔ کسی سے بھی کوئی بعید نہیں ۔۔۔ اپنی دشمنیاں اور جھوٹی اناوں کی تسکین کے لیے جھوٹ کیس بنانا پاکستان میں کچھ مشکل نہیں۔۔۔۔ خدا کا خوف تو ختم ہو گیا ہے۔۔۔

جس ملک میں گلی گلی میں شرک ہو رہا ہے ، جانتے نا جانتے اللہ کے نام کی، اللہ کی ذات کی، اللہ کی صفات کی اور اللہ کے احکامات کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے۔۔۔ وہاں ناموس رسالت کو صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔۔۔

سلمان تاثیر کی نیت کیا تھی اس پورے کیس میں‌۔۔۔ وہ صرف اللہ کی ذات جانتی ہے۔۔۔ ہم اس کا تعین کرنے والے کون ہوتے ہیں۔۔۔
اللہ ایک مسلمان ہونے کے ناتے ہی اس کو بخش دے۔۔۔ آمین۔۔۔

جہاں تک رہی بات ملک ممتاز کی۔۔۔ میں پھر وہی بات دہراوں گا۔۔۔ کہ نیتوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے۔۔۔اگر اس کی نیت ایک گستاخ رسول کو قتل کرنے کی تھی۔۔۔ تو میرے خیال میں اس سے کچھ غلطی ہو گئی ہے۔۔۔ اللہ اسے معاف فرمائے۔۔۔

میری یہ پوسٹ دراصل “تانیہ رحمان صاحبہ” کی پوسٹ “سلمان تاثیر کو قتل کرنا جائز ہے؟” میں میری رائے ہے۔۔۔ تانیہ رحمان صاحبہ کی پوسٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔۔

http://tanya.gulistaneurdu.org/?p=1330&cpage=1#comment-6545

About عمران اقبال

میں آدمی عام سا۔۔۔ اک قصہ نا تمام سا۔۔۔ نہ لہجہ بے مثال سا۔۔۔ نہ بات میں کمال سا۔۔۔ ہوں دیکھنے میں عام سا۔۔۔ اداسیوں کی شام سا۔۔۔ جیسے اک راز سا۔۔۔ خود سے بے نیاز سا۔۔۔ نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے۔۔۔ نہ شہرتوں کا خبط سا۔۔۔ رانجھا، نا قیس ہوں انشا، نا فیض ہوں۔۔۔ میں پیکر اخلاص ہوں۔۔۔ وفا، دعا اور آس ہوں۔۔۔ میں شخص خود شناس ہوں۔۔۔ اب تم ہی کرو فیصلہ۔۔۔ میں آدمی ہوں عام سا۔۔۔ یا پھر بہت ہی “خاص” ہوں۔۔۔ عمران اقبال کی تمام پوسٹیں دیکھیں

4 responses to “سلمان تاثیر اور ملک ممتاز

  • میرا پاکستان

    ہم نے بھی اپنے بلاگ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ سلمان تاثیر جیسے بھی تھے وہ منہ پھٹ ضرور تھے اور ان کی یہی عادت ان کی موت کا سبب بنی۔ دراصل انہوں نے توہین رسالت کے قانون کو کالا قانون کہا تھا اور ان کا یہی بیان بہت سارے لوگوں کی دل آزاری کا سبب بنا تھا۔

  • نوازچوہدری

    آخر ہمیں اُس مہربان نبّی کی عزت کے نام پر گلے کاٹنے کا اِتنا شوق کیوں ہے جِس نے ایک قتل کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیا تھا۔ آخر غازی عِلم دین شہید کو غازی اور شہید کہہ کر اپنے کونسے ڈر کو چھپا رہے ہیں اور اپنے اندر چھپے کس مجاہد کو دلاسا دے رہے ہیں؟
    آخر ہمیں کس نے یقین دلایا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بچانے کے لیے قوم کی بیٹی آسیہ کا سر تن سے جدا کرنا ضروری ہے؟

  • نوازچوہدری

    پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کا ناموسِ رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اس پر نظرِ ثانی کی بات پر قتل ہونا پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے لیے انتہا پسند مذہبی جنونی طبقے کی جانب سے بظاہر جہاں ایک ‘شٹ اپ کال‘ ہے
    سلمان تاثیر اگر ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی بات کرتے ہلاک ہوئے ہیں تو مذہبی رہنما مفتی سرفراز احمد نعیمی کو لاہور میں جبکہ جعمیت علماء اسلام کے مولانا حسن جان کو پشاور میں خودکش حملوں کی مبینہ مخالفت کی پاداش میں جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔
    فروری دو ہزار سات کو پنجاب کی وزیر برائے سماجی بہبود ظل ہما گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتا ہے کہ عورتوں کا اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونا اللہ کے احکام کی خلاف ورزی اور مردوں کو محکوم بنانے کی کوشش ہے۔
    پاکستان میں انتہا پسند مذہبی جنونی طبقے کے رحجان کے پھیلاؤ سے مذہب کے نام پر ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے

  • عمران اقبال

    نواز چوہدری صاحب۔۔۔ برا نا مانیے گا۔۔۔ لیکن آپ میرے بلاگ سمیت تقریبا ہر بلاگ میں بی بی سی کی تحاریر ہی کاپی پیسٹ کیوں کر رہے ہیں۔۔۔ آخر آپ کی بھی تو کچھ زاتی رائے ہو گی۔۔۔ ہم سب کو خوشی ہو گی اس معاملے میں آپ کی اپنی رائے دیکھ کر۔۔۔

Leave a reply to میرا پاکستان جواب منسوخ کریں