ہمارے شہید کون ہیں؟

شہید کون ہے؟ شہادت کیا ہے؟

آئیں، پڑھتے ہیں کہ  قرآن اور حدیث شہید کی کیا تعریف کرتے ہیں۔۔۔

شہید ہونے والے مجاہدین کی شان میں اللہ تبارک و تعالیٰ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 169 اور 170 میں ارشاد فرماتا ہے:

“اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں، انہیں تم مردے نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس سے روزی دیے جاتے ہیں۔ اللہ نے انہیں اپنا فضل دیا ہے، وہ اس سے خوش ہیں”

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوا کہ انسانوں میں افضل کون ہے؟ تو فرمایا:

”وہ مومن (افضل) ہے جو اپنی جان و مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرے، پھر وہ مومن جو کسی پہاڑ میں اللہ کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے” (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

غور طلب بات یہ ہے کہ اس آیت مبارکہ اور  حدیث میں جس بات پر زور دیا گیا ہے وہ “اللہ کی راہ” ہے۔۔۔

جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں قتل ہونے والوں کے علاوہ یہ بھی شہید ہیں:
1) مطعون شہید ہے۔
2) ڈوبنے والا شہید ہے۔
3) زات الجنب (پیٹ کی بیماری) سے مرنے والا شہید ہے۔
4) جل کر مرنے والا شہید ہے۔
5) ملبے تلے دب کر مرنے والا شہید ہے۔
6) حمل کی حالت میں مرنے والی عورت شہید ہے۔۔۔

سُنن ابو داؤد حدیث ٣١١١/ کتاب الخراج و الامارۃ و الفيء / اول کتاب الجنائز /باب ١٥ ، مؤطا مالک ، حدیث /کتاب الجنائز /باب ١٢ا

پاکستان میں ہم نے لفظ “شہید” کو بھی مذہبی سے زیادہ “سیاسی” بنا دیا ہے۔۔۔ جو لیڈر قتل کر دیا جائے۔۔۔ وہ اپنی پارٹی کے ممبران کے لیے “شہید”ہو جاتا ہے۔۔۔ ہم نے مذہب کو آسمان سے لٹکتی ایک رسی سمجھ رکھا ہے کہ جس کا جتنا جی چاہے، اپنی مرضی سے اتار لے اور جیسا مرضی سلوک کرے۔۔۔مثلا، ہمارے وہ “رہنما” جنہیں “بسم اللہ” اور “سورۃ اخلاص” زبانی تو دور کی بات، دیکھ کر پڑھنی بھی نہیں آتی، سلمان تاثیر کو شہید کا لقب دے بیٹھے۔۔۔

لال مسجد کے پورے واقعے میں ایک نئی بحث نے جنم لیا کہ جو افراد (یا بقول حکومت، دہشت گرد) لال مسجد میں مقید “جہاد” کر رہے تھے وہ شہید ہوئے یا ہماری وہ پاک فوج جو معاشرے میں پھیلتے ان “بنیاد پرست” افراد کا قلع قمع کرنا چاہتی تھی ان کے لوگ شہید ہوئے۔۔۔

پھر ایک نئی بحث اٹھی ۔۔۔ کہ وہ افراد جو “طالبان” کا نام استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کر رہے ہیں، وہ شہید ہیں یا وہ بے گناہ افراد جو ان حملوں میں مارے جاتے ہیں، وہ شہید ہیں۔۔۔

ذوالفقار علی بھٹو شراب پیتا تھا، لیکن جب اسے پھانسی ہوئی تو شہید کہلایا اور ضیاء الحق جو اسلامی انقلاب کی باتیں کرتا ہوا ہوائی حادثے کا شکار ہوا تو کیا وہ شہید تھا۔۔۔

اگر اوپر لکھی گئی آیات اور احادیث مبارکہ سے نتیجہ اخذ کیا جائے تو کیا ہمارے “رہنما حضرات” شہید ہیں۔۔۔ اور کیا وہ افراد شہید ہیں جو دھوکے سے قتل و غارت کرتے ہیں اور پھر اپنے طور پر شہید کا لیبل لگوا لیتے ہیں۔۔۔

کیا سلمان تاثیر، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، بے نظیر بھٹو اور سیاسی دنگوں میں مارے گئے جیالے، بھائی اور کارکن شہید ہیں؟

کیا خود کش حملے کرنے والے یا ان میں ہلاک ہونے والے بے گناہ شہید ہیں؟

کیا لال مسجد کے فوجی آپریشن میں ہلاک ہوئے طلبا شہید ہیں یا آپریشن کرنے والے فوجی شہید ہیں؟

اوروزیرستان میں جاری آپریشن میں شہید کون ہے؟

اب یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ ہمارے شہید کون ہیں؟؟؟

Advertisements

About عمران اقبال

میں آدمی عام سا۔۔۔ اک قصہ نا تمام سا۔۔۔ نہ لہجہ بے مثال سا۔۔۔ نہ بات میں کمال سا۔۔۔ ہوں دیکھنے میں عام سا۔۔۔ اداسیوں کی شام سا۔۔۔ جیسے اک راز سا۔۔۔ خود سے بے نیاز سا۔۔۔ نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے۔۔۔ نہ شہرتوں کا خبط سا۔۔۔ رانجھا، نا قیس ہوں انشا، نا فیض ہوں۔۔۔ میں پیکر اخلاص ہوں۔۔۔ وفا، دعا اور آس ہوں۔۔۔ میں شخص خود شناس ہوں۔۔۔ اب تم ہی کرو فیصلہ۔۔۔ میں آدمی ہوں عام سا۔۔۔ یا پھر بہت ہی “خاص” ہوں۔۔۔ عمران اقبال کی تمام پوسٹیں دیکھیں

7 responses to “ہمارے شہید کون ہیں؟

  • جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    ہر وہ مسلمان جو اللہ کی راہ میں مارا جائے وہ شہید ہے۔ جو مال و زر زاتی طمع اور لاچ و حرص کی وجہ سے مارا جائے وہ شہید نہیں۔

  • بلاامتیاز

    ماشاء اللہ۔۔
    اسلامی معلومات بحوالہ مستند کتب بہت کم ہی دیکھیں اردو بلاگز پر۔۔
    ورنہ اپنی مرضی کا اسلام تو ہر کسی نے بنا رکھا ہے۔۔۔
    اور یہی سوال میرے زہن میں بھی آٹھتا ہے کہ آج کے دور میں ہر کوئی شہید ہے اور ہر کوئی جہاد کر رہا ہے۔۔ مجھے امید ہے کہ آپ نے جیسے شہید بارے روایت کے ساتھ معلومات دیں
    جہاد کے متعلق بھی ایسی ہی معلومات دیں گے کیونکہ پچھلی کچھ دہائیوں میں ہونے والے واقعات نے ہمارے زہنوں میں جہاد کا جو تصور بنا دیا ہے مجھے یقین ہے کہ اس کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں
    ا

  • عامر شہزاد

    سب کچھ بتا کہ پوچھ رہے ہیں‌شہید کون (:
    ہم کو اٹھا کہ پوچھ رہے ہیں‌میں کون (:

  • fikrepakistan

    خود کش حملوں میں جو بعگناہ اور معصوم لوگ مارے جارہے ہیں وہ شہید ہیں، اور ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کے علاوہ جو معصوم اور بیگناہ لوگ مارے جارہے ہیں وہ بھی یقیناَ شہید ہیں۔ اور رہی بات لال مسجد کی تو اس میں جو فوجی کمانڈوز مارے گئے وہ شہید ہیں۔

  • عادل بھیا

    عمران بھیا اِس تحریر کا بہت شکریہ۔ بالکل یہی باتیں میرے دماغ میں بھی ہیں لیکن اِنکو مزید صاف الفاظ میں کہنا چاہ رہا ہوں جنکو آپنے دبے دبے الفاظ میں کہا۔ نجانے ہماری قوم اتنی بھولی بھالی کیوں ہوگئی کہ جس بات کو دو مرتبہ پوری قوم کے سامنے بولا جائے وہی اِنکو حقیقت لگنے لگتی ہیں۔ نجانے ہماری اپنے دماغ، ہماری اپنی سوچ، ہماری اپنی عقل کہاں کھو گئی؟ اور ہمارا کیا انجام ہوگا۔۔۔ اللہ ہی ہم پر اپنا رحم فرمائے

  • عادل بھیا

    عمران بھیا اِس بامعنی اور خوبصورت تحریر کا بہت شکریہ۔ بالکل یہی باتیں میرے دماغ میں بھی ہیں لیکن آپنے کچھ دبہ دبہ طریقہ اختیار کیا، جبکہ میں اِنکو مزید صاف شفاف الفاظ میں کہنے کا سوچ رہا ہوں۔ نجانے میرے ہموطنوں کو کیا ہوگیا، جس بات کا ڈنڈورا پیٹا جائے اِنہیں وہی حقیقت لگنے لگتی ہیں۔ نجانے ہماری اپنی سوچ، شور اور عقل کہاں کھو بیٹھی؟ اللہ ہی ہم پر اپنا رحم فرمائے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: