میرے نئے بلاگ پر خوش آمدید


ستمبر 2010 سے شروع ہونے والا بلاگنگ کا میرا سفر ورڈ پریس ڈاٹ کام سے ہوتا ہوا ڈاٹ کو ڈاٹ س سی تک پہنچا اور اب ترقی کی منازل طے کرتا ہوا میرے ذاتی ڈومین ڈاٹ کام پر آ پہنچا ہے۔ اپنا ذاتی ڈومین ہونے کی بھی اپنی ہی خوشی ہوتی ہے۔۔۔ کہ چلو جی کوئی چیز تو ایسی ہے جس پر صرف میرا نام ہے اور میرے ہی تصرف میں ہوگی۔۔۔

میرے بلاگنگ کے سفر میں بہت سے ایسے دوست ہیں، جنہوں نے وقتاً فوقتاً میری مدد کی اور میرا ساتھ دیا۔۔۔ نام نہیں لوں گا کہ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں ان کی بات کر رہا ہوں۔۔۔

خیر جناب۔۔۔ اب میرا بلاگ مستقل طور پر اپنے نئے ڈومین پر منتقل ہو گیا ہے۔۔۔ جب تک اردو سیارہ کے منتظمین میرے نئے بلاگ  کا لنک اپ ڈیٹ نہیں کرتے، تب تک مجبوراً میری نئی تحاریر کا کچھ حصہ میرے پرانے بلاگ پر ملے گا۔۔۔ اور پوری تحریر میرے اس نئے بلاگ پر۔۔۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے بلاگ رول، بک مارکس اور فیورٹس میں میرے نئے کو لنک کو اپڈیٹ کر لیں۔۔۔ اور تمام تبصرے میرے نئے بلاگ پر کریں۔۔۔

میرے بلاگ کے سب قارئین اور مبصرین کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھ جیسے ناچیز کی تحاریر کو اپنایا، پڑھا اور سراہا۔۔۔ اور مجھے اپنوں میں جگہ عنائیت کی۔۔۔

والسلام

دعاووں کا طالب

محمد عمران اقبال

About عمران اقبال

میں آدمی عام سا۔۔۔ اک قصہ نا تمام سا۔۔۔ نہ لہجہ بے مثال سا۔۔۔ نہ بات میں کمال سا۔۔۔ ہوں دیکھنے میں عام سا۔۔۔ اداسیوں کی شام سا۔۔۔ جیسے اک راز سا۔۔۔ خود سے بے نیاز سا۔۔۔ نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے۔۔۔ نہ شہرتوں کا خبط سا۔۔۔ رانجھا، نا قیس ہوں انشا، نا فیض ہوں۔۔۔ میں پیکر اخلاص ہوں۔۔۔ وفا، دعا اور آس ہوں۔۔۔ میں شخص خود شناس ہوں۔۔۔ اب تم ہی کرو فیصلہ۔۔۔ میں آدمی ہوں عام سا۔۔۔ یا پھر بہت ہی “خاص” ہوں۔۔۔ عمران اقبال کی تمام پوسٹیں دیکھیں

15 responses to “میرے نئے بلاگ پر خوش آمدید

تبصرہ کریں