ماہ رمضان اور میرے ایمان کی کمزوری

رمضان آنے کو ہے اور پہلا روزہ کل یا پرسوں متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات ، سعودی رویت ہلال کمیٹی کی تلقید کرتی ہے۔ عشاء کی نماز کے فوراً بعد روزہ ہونے یا نا ہونے کی خبر آ جائے گی۔

سچ بتاوں تو دل بہت گھبرایا ہوا ہے۔ ایک ڈر دل میں بیٹھا ہوا ہے۔ اس دفعہ روزے بھی کافی لمبے ہونگے۔ تقریباً پندرہ گھنٹے کا۔ 48 سے 50 فارہنایٹ ڈگری کی گرمی اور بنا پانی کے پندرہ گھنٹے۔۔۔!!! اف، کتنے مشکل روزے ہونگے۔ بھوک پیاس کو اتنا برداشت کیسے کروں گا۔

ایمان کی کیسی زبردست کمزوری ہے۔ ہاں دل کا سچا حال لکھنے کی ہمت ضرور ہے کہ کئی حضرات کی طرح دلوں میں روزے رکھنے کی جھنجلاہٹ چھپائے دنیا دکھاوے کے لیے "رمضان مبارک” کے ایس ایم ایس فارورڈ نہیں کرتا۔

نیکی کرنے کا خوف کس حد تک بیٹھ گیا ہے میرے دل میں کہ ڈائٹ کے نام پر ہفتہ ہفتہ کچھ نا کھاوں پیوں تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن احکام الہیٰ پورے کرتے میری جان جا رہی ہے۔

شاید میرے جیسا حال اور بہت سے حضرات کا ہے۔ شاید وہ بھی دنیاوی تکلیف کا سوچ کر آخرت کی حساب اور جزا سزا کو بھول رہے ہیں۔ شاید کہ میری یہ تحریر میرے اور ان کے دلوں کے حال بدل دے۔

اسلام کے کسی بھی مسلک میں رمضان کی اہمیت، فرضیت، قوانین و قواعد اور ثواب محترم ہیں۔ میرے جیسے "بے ایمان” اور "شیطان کا تابع” انسان اگر مندرجہ ذیل نکات پر غور کرلے اور ان کو سنجیدگی سے خود پر طاری کر لے تو ہو سکتا ہے کہ اللہ ہمیں معاف فرما دیں اور ہمارے روزے ہمارے لیے باعث ِلطف اور کارخیر ثابت ہو سکتے ہیں

دعا ہے کہ اللہ مجھ سمیت سب مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور ہمارے روزوں کوقبول فرمائے۔ آمین

About عمران اقبال

میں آدمی عام سا۔۔۔ اک قصہ نا تمام سا۔۔۔ نہ لہجہ بے مثال سا۔۔۔ نہ بات میں کمال سا۔۔۔ ہوں دیکھنے میں عام سا۔۔۔ اداسیوں کی شام سا۔۔۔ جیسے اک راز سا۔۔۔ خود سے بے نیاز سا۔۔۔ نہ ماہ جبینوں سے ربط ہے۔۔۔ نہ شہرتوں کا خبط سا۔۔۔ رانجھا، نا قیس ہوں انشا، نا فیض ہوں۔۔۔ میں پیکر اخلاص ہوں۔۔۔ وفا، دعا اور آس ہوں۔۔۔ میں شخص خود شناس ہوں۔۔۔ اب تم ہی کرو فیصلہ۔۔۔ میں آدمی ہوں عام سا۔۔۔ یا پھر بہت ہی “خاص” ہوں۔۔۔ عمران اقبال کی تمام پوسٹیں دیکھیں

9 responses to “ماہ رمضان اور میرے ایمان کی کمزوری

  • حجاب

    گرمی تو اس بار کراچی میں بھی ہے ، کبھی موسم اچھا کبھی گرم ۔۔۔ شعبان کے 2 روزے رکھ کے تو برا حال تھا دیکھتی ہوں رمضان میں کیا ہوتا ہے ۔۔ اللہ ہم سب کو ہمت دے آمین ۔۔

  • یاسر خوامخواہ جاپانی

    اس دفعہ تو جاپان کے روزے بھی کڑاکے کی گرمی میں نازل ہو رہے ہیں۔
    اوئے پھر کاپی پیسٹ قنون کی خلاف ورزی؟ :biggrin:
    آپ کو اور آپ کے تمام اہل خانہ کو رمضان مبارک

  • محمد سلیم

    عمران بھائی، رمضان شریف مبارک ہو، اللہ تبارک و تعالیٰ اس رمضان کو ہم سب کیلئے عموماً مگر امت اسلام کیلئے خوش بختی اور امن کا پیامبر بنا دیں۔ یا اللہ ہم سب کو رمضان کا احترام کرنے اور تیری بندگی کرنے کی لگن، ہمت اور توفیق دے۔
    نیا بلاگ مبارک ہو۔

  • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

    عمران بھائی!
    نہ جھجلاہٹ نہ پریشانی۔ نصیوں کی بات ہے۔ ہر کسی کے نصیب میں یہ بر کتوں والا ماہ کہاں ہوتا ہے۔ صرف اپنی تنگ دامنی کا احساس ہوتا ہے۔ کہ قطار اندر قطار رحمتیں اور برکتیں آسمان سے ناز ہوتی ہیں اور اپنا ظرف کم پڑ جاتا ہے۔دل میں ای نفیس سا احساس گد گدی کرتا رہتا ہے۔ کہ الہٰی تیرا خطاکار بندہ ہوں۔ گناہ گار بندہ ہوں۔ اس قابل تو نہیں مگر تو نے ماہ صیام کی برکتوں سے نواز کر اس کم نصیب کو نصیبوں والا کردیا ہے۔ یہ پیاس بھوک اور دیگر معاملے بے شک کھٹن ہوتے ہیں مگر تیری رحمت سے دل کو صبر اور قرار آجاتا ہے۔ اور تم نے جن نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ انکی قدر اور تیرےفضل کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور بے شک خطاکار ہوں مگر تو مہربان اور کرم کرنے والا ہے ۔ غفورو رحیم ہے۔ بس اسی طرح اپنے فضل اور کرم کے در وا رکھنا۔ اگر مجھ سے کوئی کوتائی ہوجائے تو رب العالمین میری رہنمائی فرمانا اور اور اپنے فضل اور رحمت سے میری جھولی بھر دینا۔ بے شک میرا ظرف تیرے کرم سے نہائت تنگ ہے۔
    ان برکتوں والے ماہ میں میرے صبر اور ظرف کو کشادہ کردے۔ میری اور سب کی سختیاں دور کردے۔ ختم کردے۔ اور اپنے فضل سے مالا مال کردے۔ یہ میرے نصیب کہ تو نے مجھے با نصیب کیا۔میری ان نصیبوں کے واسطے میری قوم کی سختیاں ختم کردے۔

  • Javed Gondal Pakcom جاوید گوندل

    عمران بھائی!
    نہ جھجلاہٹ نہ پریشانی۔ نصیوں کی بات ہے۔ ہر کسی کے نصیب میں یہ بر کتوں والا ماہ کہاں ہوتا ہے۔ صرف اپنی تنگ دامنی کا احساس ہوتا ہے۔ کہ قطار اندر قطار رحمتیں اور برکتیں آسمان سے ناز ہوتی ہیں اور اپنا ظرف کم پڑ جاتا ہے۔دل میں ایک نفیس سا احساس گد گدی کرتا رہتا ہے۔ کہ الہٰی تیرا خطاکار بندہ ہوں۔ گناہ گار بندہ ہوں۔ اس قابل تو نہیں مگر تو نے ماہ صیام کی برکتوں سے نواز کر اس کم نصیب کو نصیبوں والا کردیا ہے۔ یہ پیاس بھوک اور دیگر معاملے بے شک کھٹن ہوتے ہیں مگر تیری رحمت سے دل کو صبر اور قرار آجاتا ہے۔ اور تم نے جن نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ انکی قدر اور تیرےفضل کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور بے شک خطاکار ہوں مگر تو مہربان اور کرم کرنے والا ہے ۔ غفورو رحیم ہے۔ بس اسی طرح اپنے فضل اور کرم کے در وا رکھنا۔ اگر مجھ سے کوئی کوتائی ہوجائے تو رب العالمین میری رہنمائی فرمانا اور اور اپنے فضل اور رحمت سے میری جھولی بھر دینا۔ بے شک میرا ظرف تیرے کرم سے نہائت تنگ ہے۔
    ان برکتوں والے ماہ میں میرے صبر اور ظرف کو کشادہ کردے۔ میری اور سب کی سختیاں دور کردے۔ ختم کردے۔ اور اپنے فضل سے مالا مال کردے۔ یہ میرے نصیب کہ تو نے مجھے با نصیب کیا۔میرے ان نصیبوں کے واسطے میری قوم کی سختیاں ختم کردے۔

  • نورمحمد

    الحمد اللہ . . ہمارے علاقے تو برسات کی وجہ سے ماحول بہت بہترین ہے .. آپ سبھی حوصلہ رکھئے . . ان شاء اللہ . . آسانی ہوگی .

    جزاک اللہ

تبصرہ کریں